کراچی،ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، 3 افراد جاں بحق


کراچی (صباح نیوز)کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریلر کی زد میں آکرموٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدای ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام  کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت عمران اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص کی شناخت نہ ہوسکی، تینوں جاں بحق افراد کی نعشیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا تاہم حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا۔