خواتین کا تنازع،فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا


ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)تحصیل کلاچی کے علاقہ جہان خانی میں خواتین کے تنازع پر فتح اللہ نامی شخص کی بیٹھک میں صلح کیلئے بیٹھے شخص پر مخالف نے فائرنگ کردی ‘ فائرنگ سے شدید زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول ہسپتال کلاچی میں جاں بحق ہوگیا ‘مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کے علاقہ جہان خانی میں خواتین کے تنازعہ پر صلح کیلئے فریقین آپس میں بیٹھے تھے کہ اس دوران فتح اللہ نامی ملزم نے اسلحہ آتشیں سے اپنے مخالف عبدالحمید ولد شیرزمان سکنہ جہان خانی پر فائرنگ کردی’ فائرنگ سے عبدالحمید شدید زخمی ہوگیا جس کو سول ہسپتال کلاچی لایا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ‘ کلاچی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج فتح اللہ نامی ملزم کیخلاف درج کرلیا ۔