بلوچستان میں نجی جیلوں اورظلم ودرندگی کے خاتمے کی ضرورت ہے۔مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان قوم کی امیدوں کا مرکز ہے ۔ظلم وجبر کااستحصالی نظام قوم کوقبول نہیں۔ بلوچستان میں نجی جیلوں اورظلم ودرندگی کے خاتمے کی ضرورت ہے ۔

ایک بیان  میں انہوں نے کہا کہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی ضمانت مستردجبکہ نجی جیلیں بنانے ،لوگوں کو قتل کرنے اورغلام بنانے والے آزادہیں ملک میں بدقسمتی سے ملک میں ایک نہیں دو نظام انصاف چل رہے ہیں ۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اوران کے ساتھیوں کوقید میں ڈال کر گوادر میں دفعہ 144 لگا کر ٹرالرزو بارڈر مافیاز کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دی گئی ہیں اوراس ظلم کے خلاف بولنے پر FIR اور احتجاج پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگاکر مظلوم کا راستہ روک کرکس کی خدمت ہورہی ہے۔جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف ہر فورم پر جدوجہد کریگی پارلیمنٹ میں آوازبلند کریں گے اورمولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ سمیت عوامی عدالت میں بھی بھر پور آوازبلند کریں گے۔

گوادردھر نے پر حملہ ، ، چھاپوں کے دوران گھروں میں لوٹ مار کے دوران قیمتی اشیاء موبائل فون ،جیولری ،موٹرسائیکل ،گاڑیاںغائب کیے جو تاحال واپس نہیں ہوئے ان مظالم کے خلاف حکومت عدالت کیوں خاموش ہیں۔اس قسم کے ناروااقدامات سے حالات خراب ،نفرت تعصب ،ردعمل اوراحساس محرومی میں اضافہ ہوا ہے #