کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام الناس کو لٹیروں سے نجات دلاکر پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیگی ۔حکومت وسیاست اورپاکستا ن پر بدعنوان عناصر ملوث ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نجی جیلیں درندگی وغلامی ہیں جسکو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔کوہلوواقعہ ،خان محمد فیملی کی بازیابی میں جماعت اسلامی نے اہم کردار اداکیا ہرظلم وجبر کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔بدعنوانی ،نااہل حکمرانی اورحکمرانوں کی بے حسی وفاق اورصوبائی حکومتوں کی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام نان شبینہ کے محتاج ،بے روزگاری ومہنگائی کاشکار ہیں ۔حکمرانوں نے اسٹیٹ بنک اور معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ملک کو دیوالیہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ پی ڈی ایم وپی ٹی آئی حکومت کی پالیسیاں عوام ،ملازمین سمیت ہر طبقے کیلئے نقصان دہ ہیں ۔عوام کی امیدوں پرپانی پیر دیا گیا ہے ۔ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں مہنگائی ،بے روزگاری اور معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے خلاف بھر پور مہم شروع کر رکھی ہے ۔ذمہ داران جماعت اسلامی کو مالی طور پر مستحکم کرنے ،دعوت ،تبلیغ کی کامیابی ،سیاست معیشت ،معاشرت کو اسلامی بنانے کیلئے انفاق فی سبیل اللہ فنڈمہم کی کامیابی کیلئے بھر پور کام کریں ۔ بدقسمتی سے اس ملک میں کسی بھی بڑے چور کو پکڑاگیا ہے نہ انہیں سزادی گئی ہے بس گرفتاری ،پیشی ،ضمانت ورہائی اور این آراونہیں دونگا کاڈرامہ شروع کیا گیا ہے جس نے ملک وملت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے چوروں کو پکڑاجاتا،ان سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کی جاتی ،یا انہیں قرارواقعی سزادیکرعبرت کا نشان بنایاجاتا توآج کرپشن میں کمی آجاتی بدقسمتی سے ہر طرف لوٹ مار جاری ،عوام کاکوئی پوچھنے والا نہیں۔ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم سمیت صوبائی حکومت میں بھی مافیاز،لٹیروں کا راج ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کے مسائل مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ ہورہا ہے جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف او رمظلوم عوام کیساتھ ہے