آواران (صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع آواران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آواران میں ریکٹرسکیل پرشدت 4.6ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھاجبکہ گہرائی 76 کلو میٹر تھی۔،زلزلے سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں آوارن میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ضلع آواران اور اس سے متصل ضلع کیچ کے بعض علاقے 24 ستمبر 2013 کو زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوئے تھے۔اس زلزلے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 400 افراد ہلاک جبکہ 599 زخمی ہوئے تھے۔