پشاور(صباح نیوز)طور خم بارڈر کو 6 روز بعد کارگو گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا۔
بارڈر کلئیرنس حکام کے مطابق سرحدی گزرگاہ پر دو طرفہ تجارت کی معطلی سے ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں 270ملین روپے کا نقصان پہنچا
سکیورٹی حکام نے کہا کہ سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔
یاد رہے کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے 6 روز قبل سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا تھا۔