طلبا کے لئے بری خبر،رواں سال سردیوں کی چھٹیاں نہیں ہونگی


اسلام آباد:ملک بھر کے طلبا کے لئے چشم کشا خبر سامنے آگئی، این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات اس سال نہیں بلکہ اگلے سال کے پہلے مہینے جنوری کے آخر میں ہوں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق این سی او سی کا اہم اجلاس وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوگیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی، اور یہ فیصلہ اتفاق رائے سے این سی او سی میں ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی تھیں اور اجلاس میں سفارشات پر بحث کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا، اور برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔

اس سے قبل وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تعطیلات کے بارے میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی ہیں، اور اجلاس میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک کی تجویزپر اتفاق ہوا ہے، تاہم نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔