کوئٹہ(صباح نیوز) بارکھان میں خاتون سمیت اور اس کے دو بیٹوں کی لاشیں کنویں سے ملنے کے واقعے پر لواحقین کا میتوں کے ساتھ ریڈزون کے باہر دھرنا بدھ کو دوسرے روز بھی جاری رہا، جبکہ بلوچستان بار کونسل نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کہا۔
مقتولین کے لواحقین نے چھ نکات پیش کردئیے، جن میں کہا گیا ہے کہ سردار عبدالرحمن کھیتران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور دیگر پانچ لاپتا افراد کو بازیاب کروایا جائے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دریں اثنا بارکھان واقعہ پر بلوچستان بار کونسل کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ہے۔