کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نظام وقیادت کی تبدیلی کے بغیر ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی ملک میں اقتصادی ،سیاسی بحران اور اخلاقی انحطاط اسی فرسودہ نظام او مسلط نااہل وکرپٹ قیادت کا نتیجہ ہے۔ پاکستان میں اسلامی انقلاب کی جدوجہد کو تیز کرنے کیلئے علماء کرام منبر ومحراب سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔حکمران مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو فی الفور رہامقدمات ختم گوادر وبلوچستان کے سلگتے مسائل ترجیحی طور پر حل کریں۔ملک وبلوچستان کو لٹیرے حکمرانوں نے تباہ ودیوالیہ کرکے رکھ دیا ہے۔لوٹ مار حکمرانوں نے قرضے حکمرانوں نے لیے جبکہ ان کی وصولی عوام سے کیے جارہے ہیں ۔حکمران بدعنوانی سے مالا مال عوام بدحال وپریشان ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ اسلامیہ مینگل آبادحب، جامعہ حنیفیہ ملیر وجامعتہ الااخوان، سمیت دیگر مدارس کی سالانہ تقریبات سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی مدارس کا پشتیبان مدارس کو آباد کرنے والی اسلامی پارٹی ہے۔تعلیم اورمعیاری دینی وعصری تعلیم کی بدولت ہم ترقی وخوشحالی کی را ہ پر گامزن ہوسکتے ہیں بدقسمتی سے ہمارے یہاں معیاری عصری تعلیم بہت مہنگا اور اس پر صرف سرمایہ داروں کا حق ہے جس کی وجہ سے غریب کے بچے تعلیم سے دوررکھے گیے ہیں ۔قرآن مجید علم کا سرچشمہ ہے دنیا وآخرت کی کامیابی اور اپنی زندگی ومعاشرے کو تبدیل کرنے کیلئے اس کی روشنی سے اپنے دلوں کو منور کرنا ہوگا۔
آپ صرف قرآن پڑھانے سکھانے کیلئے نہیں بلکہ قرآن کے قانون کو اس دھرتی پر نافذ کرنے کی جدوجہد بھی کرنا ہے تاکہ قیام پاکستان کا حقیقی خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔ملک میں اسلامی نظام قائم ہوگا دیانت دار قیادت آئیگی تو ملک کے وسائل عوام پر خرچ ہوں گے اسلامی نظام کے برکات دیانت سے عوام کے مسائل حل ہوں گے اب بدقسمتی سے لوٹ مار کا بازارگرم ہے قومی دولت چندخاندان کے پاس بیرون ملک جارہی ہے عوام کا کوئی پوچھنے والا نہیں احتساب وانصاف کے ادارے خاموش ملک میں انصاف واحتساب نہ ہونے کے برابرہے اسلامی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے