ایوان صدر اجلاس میں شرکت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب


اسلام آباد(صباح نیوز)چیف الیکشن کمشنر نے اہم مشاورتی اجلاس کل صبح ساڑھے 9بجے الیکشن کمیشن میں طلب کر لیا، اجلاس میں صدر کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبوں کے انتخابات سے متعلق صدر مملکت سے مشاورت غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، آئین کے تحت صوبوں کے انتخابات کیلئے صدر مملکت سے مشاورت نہیں کی جا سکتی، آئین کے تحت صوبوں میں انتخابات سے متعلق صرف گورنرز سے مشاورت کی جا سکتی ہے۔

مزید برآں الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے صدر کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی صدر سے مشاورت غیر قانونی اور غیر آئینی ہو گی۔