اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کثرت رائے سے سپلیمنٹری فنانس بل 2023 (منی بجٹ)کی منظوری دے دی۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔کمیٹی نے کثرت رائے سے سپلیمنٹری فنانس بل 2023(منی بجٹ )کی منظوری دے دی۔ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ائیر لائن کمپنیوں نے ٹکٹ پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، ایف بی آر ائیر لائنز پر فکسڈ ٹیکس کے لئے تجاویز تیار کرے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ یورپ، امریکا یا کینیڈا جانے ے لئے فضائی ٹکٹس کے مطابق فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے، بزنس اور اکانومی کلاس کیلئے بھی فکس ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔منی بجٹ میں فضائی ٹکٹ پر 50 ہزار روپے یا 20 فیصد ٹیکس کی تجویز شامل ہے جبکہ کمیٹی نے یورپ کیلئے 50 ہزار روپے جب کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لئے 25 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز دی ہے۔