حافظ آباد( صباح نیوز )اڑھائی فٹ کا دولہاساڑھے تین فٹ کی گریجویٹ دلہن لاہور بیاہ لایا۔پستہ قدنوبے ہاتا جوڑے کو دیکھنے والوں کارش،شادی ہال میں 100میٹرکافاصلہ آدھ گھنٹہ میں طے ،حافظ آباد کے معروف بزنس مین پستہ قدرانابشیر احمد اپنے اڑھائی فٹ کے بیٹے رانا طلحہ کے لئے رشتہ تلاش کررہے تھے کہ ان کی فیملی کی اچانک لاہورمیں شازیہ بی بی جس کا قدتقریباًساڑھے تین فٹ ہے سے ملاقات ہوئی توانہوں نے رشتہ کی بات کی تو وہ بھی رشتہ کی تلاش میں تھے اس طرح رانا طلحہ اور شازیہ کی میٹنگ کروائی گئی جس پر دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کرلیا اور10روز کے اندر شادی سرانجام پاگئی۔
رانا طلحہ اپنی شادی پر اتنا خوش تھاکہ تیل مہندی کے فنگشن میں خواجہ سراؤں کے ساتھ خود ڈانس کرتارہا۔ رانا طلحہ بنیڈباجے لیکر بارات لیکر لاہور پہنچا تو اس نے کالے رنگ کی شیروانی ،میرون کلاہ اورخُسہ پہنا ہواتھا۔اوردلہن شازیہ بی بی جو کہ گریجویٹ ہیں نے سرخ رنگ کا جوڑا پہناہواتھا ۔ولیمہ کے روز جب راناطلحہ اپنے بیگم کے ساتھ کالے رنگ کی لینڈکروزرسے میرج ہال میں اترا تو سائیڈوں پر موجود ہالوں کی عوام بھی ان کودیکھنے کیلئے پہنچ گئی۔
نوبیہاتاجوڑے کا آتش بازی(انار)چلاکر استقبال کیا گیا ، میرج ہال کے دروازے سٹیج تک 100میٹر کا فاصلہ تقریباً آدھ گھنٹے سے زائد وقت میں طے ہوا۔ کیونکہ ہرکوئی اس پستہ قدجوڑے کودیکھنے اوراستقبال کرنے کو بیتاب تھااورموبائل سے ویڈیو بنارہا تھا ۔رانابشیر جوکہ سپیشل پرسن ہیں خود اورانکا خاندان بہت زیادہ خوش تھا۔