ڈی آئی خان ،ڈاٹسن درخت سے ٹکراگئی،2خواتین جاں بحق ،20زخمی


ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)پنیالہ کے قریب تیز رفتار ڈاٹسن ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی ‘ حادثہ میں دو خواتین جاں بحق اور20افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری تیز رفتار ڈاٹسن پنیالہ کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس سے ڈاٹسن میں سوار 2خواتین موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک خاتون اور بچوں سمیت 20افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کے سٹیشن 33اور ریفرل ایمبولینس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔

ادھرڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ میں دریا خان کے مقامی صحافی زندگی کی بازی ہار گئے۔

دریا خان پنجاب سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی ملک عمر زمان آرائیں ڈیرہ اسماعیل خان سے اپنے گھر جارہے تھے کہ حقہ مارکہ صابن فیکٹری کے قریب قریشی موڑ پر ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ دریاخان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں نے ملک عمر زمان آرائیں کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ‘ اور کہا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے۔