دستور و قانون پوری طرح آج کے فرعونوں کے محکوم ہیں۔عمران خان


لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فواد کوہتھکڑیوں میں جکڑ کر اور سر، چہرہ ڈھانپ کر ایک دہشت گردکی طرح عدالت میں پیش کیاجارہاہے،اس سے ظاہرہوتاہے کہ امپورٹڈحکومت اور ریاست گراوٹ کی کِن گہرائیوں میں اترچکے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری،اعظم سواتی اور اس سے قبل شہباز گِل سے روا رکھے جانے والے سلوک کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں کوئی ابہام باقی نہیں کہ ہم اب ایک بنانا ریپبلک بن چکے ہیں۔اب تو جنگل کا قانون رائج ہے جہاں جس کی لاٹھی اسکی بھینس کا اصول کارفرما ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دستور و قانون پوری طرح آج کے فرعونوں کے محکوم ہیں۔