پشاور(صباح نیوز)نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے وزیراعلی ہاؤس میں کابینہ اراکین سے ملاقات کی جس میں انتخابات اور امن و امان کی صورتحال پر بحث کی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے 15 رکنی نگران وزرا کے حلف اٹھانے پر کابینہ اراکین کو مبارکباد دی۔
نگران وزیراعلیٰ نے کابینہ اراکین کے علاوہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی جس میں اہم امور پر غور کیا گیا۔