انڈونیشیا، دریا میں ڈوبنے والے بچے کی نعش مگرمچھ نے والدین کو لوٹا دی


جکارتہ (صباح نیوز) خطرناک سمجھے جانے والے مگر مچھ کی رحم دلی ایسی کہ اسے ٹی وی پر دکھایا گیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں دریا میں ڈوبنے والے 4 سالہ بچے کو جب اس کے والدین اور ریسکیو ٹیمیں ڈھونڈے میں ناکام رہے تو مگر مچھ نے بچے کی نعش اپنے اوپر رکھ کر اسے والدین کو لوٹا دی۔

رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دریا میں بہت ہی بڑے مگر مچھ کو دیکھ کر لوگ ڈر گئے تاہم اس کی کمر پر ڈوبنے والے بچے کی نعش کو دیکھ کر فورا ہی لوگوں نے حیرانی کا اظہار بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق بچے کے والدین جیسے ہی  نعش کو اٹھاتے ہیں اس کے فوری ہی بعد مگر مچھ پانی میں واپس چلا جاتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے کی نعش پر صرف ایک زخم موجود تھا جو کہ مگر مچھ کے دانتوں کا تھا جو اس نے بچے کی نعش کو اٹھانے کے لیے اس کی کمر میں گڑائے تھے۔

انڈونیشیا میں مختلف ٹی وی چینلز نے بھی یہ ویڈیو نشرکی۔

واضح رہے کہ 4 سالہ بچہ اپنے گھر کے قریب دریا میں کھیلنے کے دوران بہہ گیا تھا۔