سیالکوٹ، نجی سکول کے سامنے گندا پانی طلبہ و طالبات و شہریوں کیلئے مصیبت بن گیا


سیالکوٹ(صباح نیوز) سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کے قریب ناقص صفائی نظام کی وجہ سے نجی سکول کے سامنے گندا پانی طلبہ و طالبات و شہریوں کیلئے مصیبت بن گیا،

عملہ صفائی نے گندے نالوں اور علاقہ کی بہتر صفائی نہ کی جس کی وجہ سے گندہ پانی کھڑا ہوگیا اور طلبہ و طالبات و شہریوں کو اس میں سے گزرنا پڑا،

طالب علم محمد نوید حمید کے مطابق صفائی نہیں ہوئی اور گندے پانی کے اندر سے گزرتے ہیں اس لئے بھرپور فوری صفائی کی جائے، بہتر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کھڑے گندے پانی کے نکاس کیلئے عملہ صفائی عوامی شکایات کے بعد کام میں مصروف رہا،

کنوینئر سیالکوٹ شاہ نواز کے مطابق جلد صفائی ہوجاتی ہے، شہریوں نے بہتر صفائی کا نظام رائج کرنے کا مطالبہ کیا