پوری دنیا پر غیر اسلامی طاقتوں کی یلغار ہے، راشد نسیم

لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ اسلام روشنی ہے جس کے نتیجے میں ظلم کے اندھیرے چھٹ جاتے ہیں۔ جب تک ملک میں اسلام کی روشنی کو پھیلایا نہیں جائے گا، ملک اور معاشرتی اقدار میں بہتری نہیں آ سکتی۔ بڑے ممالک چھوٹے ممالک کے حقوق تلف کرتے رہیں گے، حتیٰ کہ اسلامی نظام کے بغیر بڑے صوبے چھوٹے صوبوں کو حقوق نہیں دیں گے۔

وہ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔راشد نسیم نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا پر غیر اسلامی طاقتوں کی یلغار ہے اور بدقسمتی سے مسلمان ممالک کے حکمران بھی استعماری طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہملک کے تمام بحرانوں کا واحد حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ اسلامی نظام آئے گا تو ظلم و زیادتی کا خاتمہ ہو گا، ملکی خزانہ اور توشہ خانہ پر کوئی ہاتھ صاف نہیں کر سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام کی روشنی پھیلانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، عوام ہمارا ساتھ دے۔