لکی مروت (صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ورگاڑہ اور پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او حبیب اللہ زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ڈویژن بنوں کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ورگاڑہ اور پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کانسٹیبل سمیع اللہ شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او حبیب اللہ زخمی ہوگئے۔حملہ آوار فرار ہوگئے،
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔