سان فرانسیسکو (صباح نیوز)یونائٹیڈ ایئرلائنز کے بوئنگ 777-300 امریکی مسافر طیارے نے ٹائم ٹریول سے ملتا جلتا ایک کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
امریکی مسافر طیارے نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول سے یکم جنوری 2023 کو 12 بج کر 29 منٹ پر اڑان بھری اور امریکا کے شہر سان فرانسیسکو میں 31دسمبر 2022کو شام 5بج کر 1منٹ پر لینڈ ہوگیا۔
لہذا، دنیا میں مختلف خطوں کا ٹائم زون مختلف ہونے کی وجہ سے اس مسافر طیارے پر سوار مسافروں نے تکنیکی طور پر اپنے ماضی میں سفر کیا۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کا دارالحکومت سیول، امریکی شہر سان فرانسیسکو سے 17 گھنٹے آگے ہے۔