وزیرِ اعظم کا بنوں سکیورٹی آپریشن میں شہید سپاہی محمد وسیم کو خراجِ عقیدت


اسلام آباد (صباح نیوز):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں سکیورٹی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی محمد وسیم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کی ہمدردیاں شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

پی ایم میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جوانوں کی ملک کی حفاظت کی خاطر قربانیاں نا قابلِ فراموش ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہید کو بلندی درجات اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔