اسلام آباد(صباح نیوز)برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف کامنز دارالعوام کے رکن خالد محمود نے وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ اود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق محمود پاشا بھی موجودتھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور خالد محمود نے پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے موجودہ لیول پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔
برطانو ی دارالعوام کے رکن خالد محمود نے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور مون سون کی تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ہمدردی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ خالد محمود برمنگھم پیری بار سے منتخب ہونے والے ایسیرکن پارلیمنٹ یو کے ہیں ،جوہاومس آف کامنز میں سب سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دینے والے رکن ہیں۔