اسرائیل میں 7 ہزار سال قدیم پاکستانی کپاس دریافت ہوئی،ماہرین آثارِ قدیمہ


اسلام آباد(صباح نیوز)آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے اسرائیل کے ایک چھوٹے اور ویران گاؤں میں پاکستان کی 7200 سال پرانی کپاس کی باقیات دریافت کی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس گاؤں سے ملنے والی کپاس نیلے اور دیگر رنگوں کی ہے جبکہ اس گاوں میں دیگر قدیم کھنڈرات بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے امریکی اور اسرائیل کی یونیورسٹی نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ یہ کپاس پاکستان سے اسرائیل تجارت کے ذریعے پہنچی۔

اسرائیلی یونیورسٹی اور اس تحقیق کے ایک مصنف نے کہا ہے کہ میرے خیال میں یہ کپاس مقامی نہیں ہے کیونکہ یہ صرف گرم ماحول اور بہت زیادہ پانی کے ساتھ اگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی شواہد بتاتے ہیں کہ اسرائیل میں پائی جانے والی کپاس کا تعلق پاکستان سے ہے۔

رپورٹس کے مطابق تحقیق کے مطالعہ سے مزید پتا چلا ہے کہ روئی کے استعمال کے قدیم ترین آثار بلوچستان کے علاقے مہر گڑھ میں موجود ہیں، جہاں اس کا استعمال تقریبا 7500 سے 8500 سال پہلے ہوتا تھا۔