پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر،جمعہ کواسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبرہے،جمعہ کواسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ گندم گیس بجلی مہنگی نایاب ہے، سٹاک مارکیٹ40ہزارپوائنٹ سے نیچے گندم4100من سے اوپرچلی گئی ہے، اسلام آبادکے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں انسانی خوراک توکیامرغیوں کی خوراک بھی نہیں ،مارکیٹیں8بجے بندکرانے سے کچھ نہیں ہوگا،الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریںگے۔27کلومیٹرکیا۔ اقتدار کوبچانے کیلئے حکمرانوں نے سارے ملک کودائو پرلگا دیا ہے۔75سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا گورنراور سپیکرمیں پھڈا ہے، پیٹرولیم اورخارجہ میں پھڈاہے ،سابق اورموجودہ وزیرخزانہ میں پھڈاہے، ہرطرف پھڈاہی پھڈاہے72گھنٹے اہم ہیں، جمعہ کواسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا۔