میدان لگ چکا،اعتماد کا ووٹ لیں یا حکومت چھوڑدیں،سعد رفیق


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میدان لگ چکا ، تحریک انصاف اعتماد کا ووٹ لیں یا پنجاب حکومت چھوڑدیں۔

خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ میدان لگانے والے عمران نیازی خود ہیں، آپ نے اسمبلی توڑنے کا اعلان کیا ہم نے بچانے کا، اب بہانے گھڑ کر بھاگو نہیں مقابلہ کرو۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لو یا پنجاب حکومت چھوڑو، اسمبلی توڑنے کا شوق کے پی کے میں پورا کرلو، مگرآپ سے نہیں ہوگا۔