وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی اور گیس کے شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے متعلقہ وزارتوں کی جانب سے پیش کردہ قابل عمل تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد توانائی کے نظام میں استعداد کار بہتر بناکر کفایت شعاری لانا، توانائی کے ضیاع کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کے روز فنانس ڈویژن میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کی جس میںوفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری پاور اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بجلی اور گیس کے شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے متعلقہ وزارتوں کی جانب سے پیش کردہ قابل عمل تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد توانائی کے نظام میں استعداد کار بہتر بناکر کفایت شعاری لانا، توانائی کے ضیاع کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ تجاویز میں توانائی کے شعبے میں پائیداری لانے اور اس کے ذریعے ملک میں اقتصادی ترقی کے حصول پر بھر پورتوجہ دی گئی ہے۔