کراچی(صباح نیوز)سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے نیب ترامیم کے بعد462 ارب روپے کے کرپشن کیس میں احتساب عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔462ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت اس کیس کو نہیں سن سکتی۔
ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے مطابق ریفرنس میں جن زمینوں کا ذکر ہے، ان کے کیسز سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ نیب آرڈیننس اور دیگر وجوہات کی بنا پر یہ کیس احتساب عدالت میں نہیں سنا جا سکتا۔
ڈاکٹر عاصم کا بیان آج ریکارڈ ہونا تھا۔ تحریری بیان تیار ہے، عدالت جب کہے گی جمع کروادیں گے۔ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر سے جواب طلب کرلیا۔