اسلام آباد کو ترقی یافتہ اور خوبصورت بنانے کیلئے شہری 31دسمبر کوترازو کے نشان پر مہر لگائیں،میاں محمد اسلم


اسلام آباد (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو ترقی یافتہ اور خوبصورت بنانے کے لئے شہری 31دسمبر کوترازو کے نشان پر مہر لگائیں، اسلام آباد آج بھی بنیادی مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل75 جی ٹین فور کے چیئرمین سیف السلام اور وائس چیئر مین اورنگزیب بیگ کے انتخابی دفتر کا افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

میاں اسلم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کوسیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، شہری آج بھی تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، سیوریج، بجلی، گیس کنکشنز جیسے بنیادی مسائل کا شکار ہیں ،لیکن عوام کو اب سمجھ جا نا چاہیے کہ ان کے مسائل کا حل صر ف جماعت اسلامی کے پاس ہے ،جو جمہوریت ، خدمت، کرپشن فری نظام پر یقین رکھتی ہے۔

میاں محمد اسلم نے کہا کہ  اسلام آباد میں 70 سالوں میں دوسری مرتبہ بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، اسلام آباد میں الیکشن کے انعقاد میں حکومتوں نے پہلے کوئی توجہ نہیں اور نہ ہی ان کی ترجیحات میں شامل تھا، ہم ان مسائل کے حل کیلئے پہلے سے جدوجہد کررہے ہیں اور آپ لوگ ووٹ کی طاقت کا استعمال کرکے ہمیں موقع دیں گے تو آپ کی تائید سے انشاء اللہ یہ مسائل حل ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم  باصلاحیت اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور بہترین حکمت عملی سے الیکشن مہم میں مو جو د ہیں ، انشاء اللہ اس بار اسلام آباد کا میئر جماعت اسلامی کا ہو گا ۔