مایوسی کی شکار سابق حکومت کو اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے،مصطفی رمدے


لاہور(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے نے کہا ہے کہ مایوسی کی شکار سابق حکومت کو اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔

وزیراعظم شہبازشریف کے عمران خان کے خلاف10 ارب روپے ہتک عزت کیس میں وکیل مصطفی رمدے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ عمران خان کی قیادت میں انتقامی اور مایوسی کا شکارسابق حکومت کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہئے اور انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے کہ انہوں نے کس طرح شہبازشریف پر کیچڑ اچھالا اور کرپشن کا جھوٹ گھڑا۔ اس گندی مہم کے لئے ڈیلی میل کو استعمال کیا۔ قانون کی حکمرانی پر شہبازشریف کو مبارک۔