وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور محترمہ حنا ربانی کھر نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری خارجہ امور اور فنانس ڈویژن اور امور خارجہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیر خزانہ اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تازہ ترین سفارتی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دفتر خارجہ سے متعلق مختلف مالیاتی امور پر بھی زیر بحث آ ئے۔وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مکمل تعاون کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں مطلوبہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔