اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور آڈیو لیک سامنے آگئی۔ نئی آڈیو میں بشریٰ بی بی ،پی ٹی ائی رہنما اور سابق معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری عرف ذولفی بخاری سے عمران خا ن کی گھڑیوں کی فروخت کے حوالہ سے بات کررہی ہیں۔
آڈیو کے آغاز پر بشریٰ بی بی کہتی ہیں، ہیلو۔اس پر ذولفی بخاری کہتے اسلام علیکم جی۔ اس پر بشریٰ بی بی کہتی وعلیکم اسلام جی ،کیسے ہیں آپ۔ اس پر ذولفی بخاری کہتے ہیںمیں ٹھیک ہوںمرشد،آپ کیسی ہیں۔اس پر بشریٰ بی بی کہتی ہیں اللہ کا شکر الحمدُللہ۔ اس کے بعد بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کچھ گھڑیاں ہیں،
انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں آپ ان کو کہیں بیچ وغیرہ دیں، کیوں کہ ان کے استعمال کی نہیں ہیں، آپ کہیں کردیں۔اس پر ذولفی بخاری کہتے ہیں، ضرور مرشد میں کردوں گا، میں کردوں گاجی ۔