جمہوری نظام اور روایات کے تسلسل سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے،بلاول بھٹو

بالی(صباح نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت ایک آزاد معاشرے کی بنیاد ہے، جمہوری نظام اور روایات کے تسلسل سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈونیشیا میں 15ویں بالی “جمہوری فورم” میں شرکت کے موقع پر کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں مالی وسائل کی بہتر اور منصفانہ تقسیم کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے عوام پر مبنی جمہوریت کے لیے کوشاں رہا ہے۔افسانے کی جمہوریت کو حقیقت کی جمہوریت سے بدلنا ہے۔

 دریں اثناء انڈونیشیا میں 15ویں بالی “جمہوری فورم” میں شرکت کے موقع پروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت ایک آزاد معاشرے کی بنیاد ہے، جمہوری نظام اور روایات کے تسلسل سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے۔