موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کے باعث بند


لاہور(صباح نیوز)ملک بھر کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث اہم موٹرویز کو کئی مقامات پر بند کردیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپوہ تک جبکہ ایم 3 کو فیض آباد سے درخانہ تک شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے فیصل آباد تک شدید دھند کی وجہ سے بند کی گئی،لاہور سیالکوٹ موٹر وے اور ملتان سکھر موٹر وے کو بھی مکمل طور پر بند کیا گیا۔

قومی شاہراہوں میں حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔