این اے133پرانتہائی کم ٹرن آوٹ سے ضمنی انتخاب پر سوالیہ نشان لگ گیا، جمشید اقبال


لاہور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ این اے 133پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے انتہائی کم ٹرن آوٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخاب کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرن آوٹ انتہائی کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔جمشید اقبال چیمہ نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کو میدان سے باہر کرنے پرعوام نے احتجاجا ووٹ کاسٹ نہیں کیے ۔

انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعت کی شمولیت کے بغیر ضمنی انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 133 کے عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کردیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہ کر دونوں جماعتوں کی نوٹوں کی چمک کو مسترد کر دیا۔