اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سندھی یوم ثقافت پر سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہزارہابرس سے سندھ کی تہذیب نہ صرف اس خطے بلکہ انسانیت کی تہذیب میں اپنی ثقافت سے خوبصورتی کا رنگ بھرتی آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج باب الاسلام سندھ کا ثقافتی اورپاکستان میں وفاق کی ایک اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا دن ہے۔میں تمام سندھی بھائیوں اور بہنوں کو اس دن پر بے حد مبارکباد پیش کرتا ہوں۔