جہلم(صباح نیوز)جہلم میں دینہ بائی پاس کے قریب کوچ پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں2بچوں سمیت3افراد جاں بحق اور4زخمی ہو گئے۔
کوچ لاہور سے مری سکول ٹرپ لے کر جا رہی تھی کہ دینہ بائی پاس کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے کوچ پل سے نیچے ریلوے لائن پر جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص اور 2 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چار کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے میں بائیس افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم اور رورل ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کیا گیا ہے۔