اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے پنجاب حکومت کی تبدیلی سے متعلق آپشنز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پنجاب میں رونما ہونے والی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کی جبکہ دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لیے دستیاب تمام قانونی و آئینی آپشنز زیرغور ہیں، سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کی جلد شنوائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔