لاہور(صباح نیوز) سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن منیجر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔
سری لنکن منیجر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پریانتھا کی موت دماغ اور چہرے پر ضرب لگنے سے ہوئی۔
تشدد سے پریانتھا کمارا کے جسم کا 99 فیصد حصہ مکمل طور پر جل چکا تھا، بازو کولہے سمیت تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں، پرانتھا کا صرف ایک پائوں ٹھیک تھا باقی پورے جسم میں ایک بھی ہڈی سلامت نہیں بچی۔