نوجوان نے تایا زاد بھاوج کو قتل کرکے خود کشی کر لی


ننکانہ صاحب (صباح نیوز) نوجوان نے تایا زاد بھاوج کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعدخود کشی کر لی پولیس رپورٹ کے مطابق محمد صدیق کی بیوی اور بہو صدف گھر میں موجود تھی کہ محمد شہزادنے گھر میں داخل ہو کر محمد صدیق کی بہو صدف کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا او ر اپنے سینے فائر مار کر خود کشی کر لی صدف کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا گیا جہا وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے محمد صدیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی