بغاوت پر اکسانے کا الزام، شہباز گل پر22 نومبرکو فرد جرم عائد کی جائیگی


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔

گزشتہ سماعت پر شہباز گل اور دیگر ملزمان میں نقول تقسیم کی گئی تھیں، واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔