روم(صباح نیوز) پاکستان کی وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے روم میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر کیو یو ڈونگیو سے ملاقات کی ہے ۔
وفاقی وزیر شازیہ مری نے کیو یو ڈونگیو کو پاکستان میں سیلاب کے بعد خوراک کی قلت ، زرعی شعبے کی تباہی و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر شازیہ مری نے ادارہ خوراک و زراعت کے سربراہ کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے زریعہ بروقت مہیا کردہ امداد سے بھی آگاہ کیا-
وفاقی وزیر شازیہ مری نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل کیو یو ڈونگیو اور ایف اے او کونسل کے سابق چیئرمین جناب خالد محمود کو سندہ کی ثقافت اجرک کے تحفے بھی پیش کئے ۔