راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوی کا کراچی کا دورہ، آئیڈیاز 2022 کے مختلف اسٹالز کا دورہ، غیرملکی مندوبین اور شرکا سے بات چیت، ملیر گیریژن میں افسروں اور جوانوں سے الوداعی خطاب، پیشہ ورانہ مہارت اور ڈیوٹی سے لگن کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 کے مختلف اسٹالز دیکھے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نمائش کے شرکا اور مندوبین سے بھی بات چیت کی جبکہ ان کی بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا، زمبابوے اور یو اے ای سمیت مختلف ممالک کے مندوبین سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں،
بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے اپنے الوداعی خطاب کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور ڈیوٹی سے لگن کو سراہا، انہوں نے جوانوں کی حالیہ بدترین سیلاب کے دوران لوگوں کی مدد اور امدادی کوششوں کی بھی تعریف کی، قبل ازیں کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔