الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد


لاہور ( صبا ح نیوز )الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام والٹن کے علاقہ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد،فری میڈیکل کیمپ میں گائنی، جنرل فزیشن اور دانتوں کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک اپ کیا ۔جبکہ اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔فری میڈیکل کیمپ میں دو سو سے زائد مریضوں نے معائنہ کروایا۔

ڈاکٹروں نے بعض مریضوں کو معائنہ کے بعد مزید علاج معالجہ کے لئے ہسپتال ریفر بھی کیا ۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کی ایجوکیشن پروگرام منیجر کرن مبشر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے بیشتر علاقوں میں گاہے بگاہے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتا ہے تاکہ غریب اور مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جاسکیںجو ان کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ گائنی اور دانتون کی بیماریوںو دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے میڈیکل کیمپ میں خصوصی شرکت کی ہے تاکہ مریضوں کو ان کی بیماری کے مطابق ادویات اور مشورے دیئے جا سکیں