لاہور (صباح نیوز)انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف آن لا ئن ایجوکیشن نے سیوو کے تعاون سے آن لائن کورسس کمپیٹیشن کا انقعاد کیا۔ مقا بلے میں دنیا بھر کے 45 ممالک کے 207 اساتذہ اور عملے نے حصہ لیا اور 7 ممالک سے 13 شرکا نے پوزیشن حاصل کی۔
ککس یوای ٹی لا ہور کے سینیر ریسرچر محمد طاہر نے پہلا انعام حاصل کیا، منگولین یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی سے Tsooj Shambaljamts نے دوسرا انعام، یونیورسٹی آف کولمبو سری لنکا سے Otmrksb Kalawana اور یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے ہداریاض نے تیسرا انعام حاصل کیا جبکہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیل ٹیچرز ٹرینگ اینڈ ریسرچ انڈیا سے Ganaghtulasi Janardhanan اور یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے رضی عباس نے خصوصی انعام حاصل کیا ۔
یونیورسٹی کی طرف سے جیتنے والوں کی کارگردگی کوسراہنے کے لئے تقریب تقسم انعامات کا انقعاد کیا گیا۔ تقریب میں وایس چانسلر یوای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ ڈایریکٹر اور چیف آف آیی آیی او ای مینیجمنٹ سینٹر Lyufeng، ڈایریکٹر ککس ڈاکٹر وقار محمود، ڈین فیکلٹی آف سول انجنئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن، چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف آرکٹیکچر انجنیئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین اور پروگرام سیپشلسٹ حسن شہزاد نے بطور معزز مہمان شرکت کی۔
تقریب کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئیوایس چانسلریو ای ٹی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آن لاین ایجوکیشن سے اشتراک کے بعد پچھلے کچھ سالوں میں یوای ٹی کے اساتذہ کا آن لائن لرنگ کی جانب رجہان بڑھتا ہوا دکھایی دے رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی پروفیسرڈاکٹر سید منصور سرور کی جانب سے یوای ٹی کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا گیا ۔