وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار  کی جے یو آئی ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

جے ہو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر  کی آمد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان   ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔