راولپنڈی کے اجلاس اورلندن میں ہونیوالی میٹنگ اہم فیصلوں کافائنل رائونڈ ہے،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے اجلاس اورلندن میں ہونیوالی میٹنگ اہم فیصلوں کافائنل رائونڈ ہے۔الیکشن سے لیکرسلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہوں گے۔نااہل غیرمقبول حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کے لئے خطرہ اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جتناغیرملکی دوروں پرخرچ ہوااتنی امدادنہیں ملی،سپریم کورٹ آخری امیدہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی راولپنڈی آنیکی تاخیراہم حکمت عملی کاحصہ ہے،ایف آئی آر نہ کٹنے کاطعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے ۔قوم سڑکوں پرہوگی،یہ لندن میں نیوائیرمنارہے ہونگے۔زرداری، نوازکی خواہشیں دم توڑجائیں گی،فضل الرحمان قُل پڑھائیں گے۔وطن کے لئے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے،الیکشن کرائیں گے۔