شاہ محمود کا ہزاروں شہدا کی وردی کو گالی دینا افسوسناک ہے،ترجمان پنجاب پولیس


لاہور(صباح نیوز)شاہ محمود قریشی کے بیان پر ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ شاہ محمود کا  پنجاب پولیس  کی وردی کو گالی دینا افسوسناک ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا ہزاروں شہدائے پولیس کی وردی کو گالی دینا افسوس ناک ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر آباد کا واقعہ افسوس ناک ہے، جس میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد سے ہمدردی ہے۔

ترجمان نے  کہا ہے کہ پولیس سیاسی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے توقع ہے کہ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس کی وردی کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا۔