پاکستان ترقی کی مشترکہ تقدیر کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا: شہباز شریف


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا میں مشترکہ ترقی کے فروغ امن اور ہم آہنگی کیلئے چین کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔

چینی خبررساں ادارے شنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم چین کے عالمی ترقی اور سیکورٹی کے مجوزہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اقوام اور معاشروں کے درمیان ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینا ایک شاندار ویژن ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین استحکام اور پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور چین پاکستان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔شہباز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تعریف کی جو پاکستان کی توانائی بنیادی ڈھانچے اور سرکاری ٹرانسپورٹ کے شعبے کی تقدیر بدل دے گا ،

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو فروغ دینے اور خطے اور پوری دنیا میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ قوموں اور معاشروں کے درمیان ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے چین کے مجوزہ عالمی ترقیاتی اقدام اور عالمی سلامتی کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس نے پوری دنیا میں ایک انتہائی طاقتور پیغام دیا کہ چین استحکام اور پرامن بقائے باہمی کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران چین تبدیل ہوا ہے اور دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن گیا ہے جو ایک معجزہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ چین مزید ترقی کرے گا اور چین پاکستان دوستانہ تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہوں گے۔

شہباز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو پاکستان کے پاور، توانائی، انفراسٹرکچر اور پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں تبدیلی کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی ناقابل تسخیر ہے، ہماری دوستی اورب اہمی اعتمادم ضبوط تعلقات کا عکاس ہے اور پاک چین دوستی میں خلل ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔