فائرنگ کی ایف آئی آر کے اندراج پر عمران خان اور پرویز الہیٰ کے درمیان اختلاف شدت اختیار کر گئے


لاہور(صباح نیوز)چوہدری پرویزالہی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی عمران خان کے رویے پر ناراض ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر ایک دن گزرنے کے باوجود درج نہ کی جا سکی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی آر کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب پرویزالہی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان اختلافات  شدت اختیار کرگئے۔  عمران خان اپنی خواہش کے مطابق ایف آئی آر کٹوانا چاہتے ہیں جبکہ وزیراعلی پرویزالہی قانون کے مطابق مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں۔