حملہ آور کو جب میں نے پکڑا تو پستول سے فائر ہوتے رہے،فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے والا ابتسام


وزیر آباد(صباح نیوز)فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے والا ابتسام نے کہا ہے کہ حملہ آور کو جب میں نے پکڑا تو پستول سے فائر ہوتے رہے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے والے ابتسام نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حملہ آور تیاری میں نہیں تھا، اس نے ایک فائر کیا، حملہ آورکا پستول آٹومیٹک تھا،جب میں نے پکڑا تو پستول سے فائر ہوتے رہے، افسوس ہے کہ حملہ آور کو پہلی گولی فائر کرنے سے پہلے نہیں پکڑ سکا۔